عرب لیگ کا آئندہ اجلاس ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ثابت ہوگا
لبنانی صحافی:
نیوزنور 21جنوری/لبنان کے ایک سینئر صحافی ومعروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں ہونے والا عرب لیگ کا آئندہ اقتصادی اجلاس ایک بار پھر ناکام ثابت ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’قاسم الشامی‘‘نےکہاکہ دارالحکومت بیروت میں ہونے والا عرب لیگ کا آئندہ اقتصادی اجلاس ایک بار پھر ناکام ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ عرب لیگ ایک ناکام ادارہ ہے جو اب تک فلسطین ،یمن اورشام جیسے بحرانوں کو حل کرنے میں اپنی ناکامی کو ثابت کرچکا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس اجلاس کے نتائج خیز ہونے کی کسی کو توقع نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس اجلاس سے لبنان کو کوئی اقتصادی فائدہ ہونے والا نہیں ہے کیونکہ عرب لیگ میں شامل ممالک سخت شرائط کے بغیر بیروت کو اقتصادی امداد دینے پر کبھی تیار نہیں ہونگے۔
انہوں نے عرب ممالک پر دباؤ ڈال کر اس اجلاس کوسبوتاژ کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ جب تک عرب ممالک امریکی منصوبوں کی حمایت نہیں کرتے وہ انہیں شام کی تعمیر نو کے عمل میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔
انہوں نے اس اجلاس کو ناکام کرنے کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی مسائل کو حل کرنے میں لبنان کو اہم کردارادا کرکے اس حوالے سے خودمختار فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔