امریکہ عراق کو اسلامی مقاومتی محاذ سے الگ کرنے کی کوشش کررہا ہے
عراقی اسلامک سپریم کونسل کے سربراہ:
نیوزنور 21جنوری/عراقی اسلامک سپریم کونسل کےسربراہ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت امریکہ یا کسی اورملک کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنےکی کبھی اجازت نہیں دےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’مجید گماس‘‘نےکہاکہ عراقی حکومت امریکہ یا کسی اورملک کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کبھی اجازت نہیں دےگی۔
انہوں نےایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ پانچ روزہ عراق دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ یہ دورہ انتہائی اہم تھا اوریہ علاقے کی حساس صورتحال کے دوران انجام پایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے اتحادی علاقائی رجعتی حکومتوں کےساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا کرنے اورمقاومتی محاذ کو نقصان پہچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلامی عراق کو اسلامی مقاومتی محاذ سے الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوپائےگا۔
انہوں نے عراقی اعلیٰ حکام کےساتھ محمد جواد ظریف کی ملاقاتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملاقاتیں دونوں اطراف کے مفاد میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ہمسایہ ممالک کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے لیکن عراق اپنی سرزمین کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا۔
انہوں نے کہاکہ امریکی حکام اقتصادی میدان میں ایران کےساتھ تعاون نہ کرنے پر عراق کو مائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم بغداد حکومت اور تمام عراقی سیاستدان امریکہ کے ایران مخالف مؤقف سے اتفاق نہیں رکھتے ۔