نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اردنی ذرائع:

نیوزنور19جنوری/ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کےایک  قریبی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ شاہ عبداللہ نےاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اتحاد میں شمولیت کے لئے امریکی وزیر خارجہ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع‏ نے کہا کہ امریکہ نے اردن سے ایران کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کی باضابطہ طور پر درخواست کی جسے اردن کے حکام نے مستردکیا۔

شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے اپنے حالیہ دورہ اردن میں یہ درخواست کی تھی جس پر اردن کے حکام نے اعلان کیا کہ ان کے ملک کی ترجیح امریکہ کی درخواست سے بالکل ہٹ کر ہے۔

ذرائع نے کہاکہ اردن کے حکام نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اردن کی ترجیح، اقتصادی مسائل، مسئلہ فلسطین کا حل  اور مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت کی روک تھا نیز شام کےبحران  کا خاتمہ ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع‏ کے مطابق امریکہ کی تجویز کو اردن کے شاہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف اس قسم کے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا۔

دریں اثنا امریکہ اور دیگر ملکوں میں جنگ مخالفین نے ایک طومار پر دستخط کر کے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی