ونیزویلامیں واشنگٹن کے ایجنٹ جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہے ہیں
وزارت خارجہ ونیزویلا:
نیوزنور19جنوری/ کراکاس میں ونیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں ملک میں بغاوت کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کے ایجنٹ جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کراکاس میں ونیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں ملک میں بغاوت کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ واشنگٹن کے ایجنٹ جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق ایسے وقت میں صدر نکولس میدورو اندرون ملک میں مذاکرات کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن وینیزویلا میں بغاوت کی سازش کو آگے بڑھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔
ونیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کراکاس کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو ظالمانہ اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر نیکولس میدورو نے چند روز قبل ہی اپنے دوسرے دور کا حلف اٹھایا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے وینیزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی کھل کر مذمت تھی۔
- ۱۹/۰۱/۱۹