نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جرمن وزیر خارجہ:

نیوزنور19جنوری/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا کسی مفاہمت کے بغیر باہر نکلنا بہت سخت اور درحقیقت خود برطانیہ کے نقصان میں ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے پارلیمنٹ میں ایک بیان میں کہا کہ وہ پوری صراحت کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اس وقت گیند برطانیہ کے پالے میں ہے اور کھیل ختم ہو چکا ہے اور برطانیہ کے تمام سیاسی ذمہ دار حکام معاہدے کے پابند ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اس بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ بریگزٹ کے بارے میں یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے سمجھوتے پر دوبارہ کوئی گفتگو ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ برطانیہ، یورپی یونین سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اور یورپی یونین کو اب برطانیہ کو کوئی مراعات نہیں دینی چاہئے۔

میشل بارنیہ نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اعلان کیا  کہ یورپی یونین برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان سے اس بات کی خواہاں ہے کہ وہ بھی یورپی یونین کے اقدام کا احترام کریں۔

بارنیہ نے کہا کہ یورپی یونین مذاکرات کی خواہاں ہے تاہم اس سلسلے میں ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔

یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ برسلز، لندن کے بعض مطالبات کو تسلیم نہیں کر سکتا اس لئے کہ یہ مطالبات یورپی یونین کے اصول کے منافی ہیں۔

بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ بریگزٹ کی راہ میں فریقین کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا اس لئے کہ شہریوں کی حفاظت کی بہترین ضمانت بریگزٹ سمجھوتہ ہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی دارالعوام کے اراکین نے منگل کے روز بریگزٹ کے بارے میں یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے سمجھوتے کو مسترد کر دیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانیہ کو رواں سال میں مارچ تک بریگزٹ کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

برطانیہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی