نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے

شنبه, ۱۹ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۳۰ ب.ظ


اقوام متحدہ:

نیوزنور19جنوری/ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ خطے میں ایران تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایران کی علاقائی پوزیشن سے متعلق کہا  کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور مثبت کردار کے پیش نظر خطے کو اس کی بڑی ضرورت ہے۔

انٹونیو گوٹیرش نے پریس کانفرنس کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور بعض صحافیوں کی جانب سے نام نہاد ایرانی مداخلت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو بڑی اہمیت حاصل ہے لہذا موجودہ علاقائی صورتحال بالخصوص شام و یمن کے حالات کے پیش نظر ایران تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں معنی خیز مذاکرات ہوں گے اورمجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور ہندوستان معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی