مقاومت کامیابی کے راستے پر گامزن ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوز نور 26مئی /لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے مقاومت کے ہاتھوں جنوبی لبنان کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر لبنانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود مقاومت کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ مہر حمود‘‘نے مقاومت کے ہاتھوں جنوبی لبنان کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر لبنانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود مقاومت کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہاکہ قابض اسرائیلی رژیم نے جنوبی لبنان کو مقبوضہ علاقوں میں زم کرنے کا ناپاک منصوبہ بنایاتھا لیکن مقاومت نے اس منصوبے کو خاک میں ملاکر غاصب صیہونیوں کو ہمارے علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں نے مقاومت کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم اس کے باوجود ہم کامیابی کےراستے پر گامزن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ اسلامی تحریک مقاومت ان سے کہیں زیادہ قوی اورمضبوط ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۶