پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت کو روکنے میں بے اثر ہیں
اعلیٰ ایرانی کمانڈر:
نیوزنور19جنوری/ ایک اعلیٰ ایرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت کو روکنے میں بے اثر ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء سنٹرل بیس کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل’’ حسین حسنی سعدی‘‘نے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت کو روکنے میں بے اثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ایران عسکری لحاظ سے خطے کا طاقتور ملک ہے اسلامی انقلاب کی فتح اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے بعد ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔
انہوں نے دشمنوں کی ایران مخالف
پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں کسی بھی صورت میں ایران کی دفاعی
طاقت کو متاثر نہیں کرسکتیں۔
سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی طاقت
ناقابل تسخیر اور جس کا سلسلہ بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔