نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


انسانی حقوق کی عالمی تنظیم:

نیوزنور19جنوری/ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بحرین کی جیلوں میں قید سیاسی قیدی سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران کم سے کم 164افراد شہید اور ہزاروں گرفتار ہوئے۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ قانونی اور سیاسی عدم شفافیت کی وجہ سے آل خلیفہ کی جیلوں میں 5 بحرینی قیدی تشدد سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس وقت 4 ہزار سیاسی قیدی جیلوں میں بند ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ، نسل پرستانہ اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف پر امن مظاہرے جاری ہیں بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرینی حکومت کے فوجیوں نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران بڑی تعداد میں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ بہت سے بحرینی شہریوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے آل خلیفہ حکومت نے ہزاروں بحرینی شہریوں کو جیلوں میں بھی بند کردیا ہے۔

بحرین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی