نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تہران کے خطیب جمعہ:

نیوزنور19جنوری/ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکا کے بنائے ہوئے دہشت گرد گروہوں کو عراق اور شام میں ایران نے نابودکیاہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد  کا سد باب کرنے کے بہانے ایف، اے، ٹی، ایف، کی تشکیل ایران اور دیگر ملکوں کے مالی ذرائع کی اطلاعات و معلومات حاصل کرنے کا ایک حربہ ہے-

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف مہم مغربی ملکوں کا سب سے بڑا جھوٹ ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا ذریعہ اور منی لانڈرنگ کا مرکز امریکا اور مغرب ہے اور یہ مماک، صیہونی حکومت اور علاقے اور دنیا میں دہشت گردی کے حامیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں-

آیت اللہ موحدی کرمانی نے مشرق وسطی کو تقسیم کرنے کے مقصد سے علاقے میں داعش کو وجود میں لانے کے تعلق سے امریکی حکام کے اعترافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور علاقے میں ان کی پٹھو حکومتیں، یمن کے مظلوم عوام کے خلاف مظالم کی سب سے بڑی ذمہ دار ہیں اور ان ہی ملکوں اور حکومتوں نے یمن کے ہزاروں بے گناہ بچوں اور خواتین کو خاک و خون میں غلطاں کیا-

تہران کے خطیب جمعہ نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف امریکی صدر کے اقدامات کے بعد غزہ کے فلسطینی ہر جمعے کو پرامن واپسی مارچ کے عنوان سے ریلی نکالتے ہیں اور اسرائیلی فوجی ان فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ کر کے انہیں شہید اور زخمی کر دیتے ہیں-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے باشندوں نے اب تک اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور فتح یقینی طور پر فلسطینی عوام کی ہو گی-

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی