نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ہیومن رائٹس واچ:

نیوزنور19جنوری/ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی صورت حال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بے انصافی، سرکوبی، غیر منصفانہ مقدمات اور یمن میں ان دونوں ملکوں کے ذریعے جنگی جرائم کا ارتکاب انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں-

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے شعبے کے سربراہ کینٹ روتھ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بے انصافی، سرکوبی، غیر منصفانہ مقدمات اور یمن میں ان دونوں ملکوں کے ذریعے جنگی جرائم کا ارتکاب انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں-

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی اس رپورٹ میں یمن میں سعودی اتحاد کے مسلسل وحشیانہ ہوائی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم ہیں-

مذکورہ تنظیم نے سعودی عرب کے اندر انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری، خواتین سے ناروا اور امتیازی سلوک اور دینی و مذہبی اقلیتوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے متعصبانہ روّیے پر شدید تنقید کی گئی-

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اگر سعودی عرب جمال خاشقجی قتل کے بعد انتہائی درجے تک خراب ہو جانے والی اپنی ساکھ کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو فوری طور پر رہا کر دے-

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی