شام کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا امریکہ کا کوئی حق نہیں ہے
کیوباکے اعلیٰ عہدیدار:
نیوزنور18جنوری/کیوبا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عرب ملک میں امریکہ ،اسرائیل اوران کے اتحادیوں کی مداخلت قابل مذمت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہوانا میں شام کے سفیرادریس مئی کےساتھ ملاقات میں ’’ریکالڈو کبری ساس‘‘نے کہاکہ کیوبا شام میں امریکہ ،اسرائیل اوران کے اتحادیوں کی مداخلت کی مذمت کرتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام اورکیوبا کے تعلقات دوستانہ اورتاریخی ہیں اورتمام میدانوں میں گذشتہ سالوں کےدوران یہ تعلقات مزید فروغ پائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شامی ملک کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی مہم کامیابی کےساتھ آگے بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں ہمسایہ ممالک میں شامی پناگزینوں کی وطن واپسی ممکن ہوپائی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کیوبا اورشام کےد رمیان تمام میدانوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔
- ۱۹/۰۱/۱۸