القدس کی جدوجہد آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل :
نیوزنور26مئی/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہےکہ قدس الشریف اسوقت صیہونی پنجے میں ہے ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر لیا ہےایک ریاستی حل کی جانب قدم بڑھایا ہے اوراس صورتحال میں اُمت اسلامیہ، او آئی سی، عرب لیگ اور دیگر مسلم اتحاد حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل کونسل کے سیکرٹری جنرل’’ لیاقت بلوچ‘‘نے کہا کہ القدس کی آزادی کی جدوجہد ہمارے ایمان کا حصہ ہےاور ہم اس کے لئے اپنی پوری توانائیاں خرچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالخلافہ ہےاورگذشتہ کئی برسوں سے جمعۃ الوداع کے موقع پر اُمت اسلامیہ یوم القدس کے طور پر مناتی چلی آرہی ہے اس کا مقصد پوری دنیا پریہ ظاہر کرنا ہے کہ ہم قدس پر صہیونی قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ منتقل کرکے اس سلسلے میں تمام عالمی قوانین کو پامال کر دیا ہےاور اس لحاظ سے اس برس کا یوم القدس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
موصوف سربراہ نے مزیدکہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان گذشتہ برسوں کی مانند اس برس بھی یوم آزادی پاکستان اور یوم القدس کے حوالے سے سیمینار اور ریلی منعقد کرے گی، جس میں کونسل کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔