آسٹریلیا میں اسلاموفوبیاعروج پر
رپورٹ:
نیوزنور18جنوری/آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے شرپسند خاتون نے چلتی ٹرین میں باحجاب لڑکی پر حملہ کرکے اسے زد و کوب کیا اور مغلظات بکیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے میلبورن شہر میں اسلامو فوبیا کی شکار ایک شرپسند خاتون ٹرین میں موجود مسلمان خواتین کی موجودگی پر سیخ پا ہوگئی اور ایک مسلمان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اسے بچانے دوسری مسلمان لڑکی آئی تو اس پر تشدد کیا اور گالیاں بکیں۔
رپورٹ کے مطابق تشدد کی شکار مسلمان خاتون نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اسے نفرت انگیزی کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ دوسری مسلمان خاتون کو حملہ آور کے نرغے سے بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ مسلمان خاتون کو بچانے پر آسٹریلوی خاتون نے اس پر حملہ کردیاحملہ آور نے دھکے دیےمغلظات بکیں اور زد و کوب کیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں خاتون اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے باحجاب لڑکی کو دھکے دے رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد مقامی پولیس نے 39 سالہ خاتون کے خلاف بے جا حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
واضح رہے چند روز قبل امریکہ میں پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کو بھی بلا وجہ گرفتار کیا گیا جس پر ایران اور صحافی برادری نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔