امریکہ، سعودی عرب اوراسرائیل کا شیطانی مثلث حشد الشعبی کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہے
سینئر عراقی قانون ساز:
نیوزنور18جنوری/عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اوردفاعی کمیشن کے ایک سینئر رکن نے عوامی رضاکارفورسز حشد الشعبی کو ختم کرنے کی سعودی عرب ،امریکہ اوراسرائیل کی مشترکہ سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن علاقے میں ناکام ہونے کے بعد پورے مشرق وسطیٰ علاقے کے خلاف ایک نئے اورخطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کریم علوی‘‘نے عوامی رضاکارفورسز حشد الشعبی کو ختم کرنے کی سعودی عرب ،امریکہ اوراسرائیل کی مشترکہ سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن علاقے میں ناکام ہونے کے بعد پورے مشرق وسطیٰ علاقے کے خلاف ایک نئے اورخطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔
انہوں نے حشد الشعبی کوکمزور اور اسے نابود کرنے کی امریکی کوششوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ بعض عرب حکومتیں خصوصاً سعودی عرب جو حشد الشعبی اورمقاومتی فورسز کے خلاف اسرائیل کےساتھ تعاون کررہی ہیں واشنگٹن کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے میں حمایت کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حشد الشعبی اورمقاومتی فورسز کوبلیک لسٹ کرنے کے بعد امریکہ عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز پیش کرنے اور ملک میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔