حشد الشعبی کو کمزور کرکے امریکہ عراق پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے
عبدالباری اتوان:
نیوزنور18جنوری/عرب دنیا کے معروف سیاسی تجزیہ کار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے عراقی عوامی رضاکارفورسز حشد الشعبی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ مذکورہ گروہ کو کمزور کرکے عراق پر دوبارہ قبضے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر مضمون میں ’’عبدالباری اتوان‘‘نے عراقی عوامی رضاکارفورسز حشد الشعبی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ مذکورہ گروہ کو کمزور کرکے عراق پر دوبارہ قبضے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ نے بغداد حکومت سے عراقی عوامی رضاکارفورسز کے 67کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا لیکن جب یہ گروہ امریکی فورسز کےساتھ داعش کے خلاف لڑرہے تھے اس وقت واشنگٹن ان کا استقبال کررہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ حشد الشعبی عراقی سیکورٹی فورسز کا ایک اہم جز بن چکی ہے اور عراق کی سیکورٹی اورسلامتی کا اب بہت دارمدار اسی گروہ پر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس گروہ کی طرف سے بارہا ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ اس گروہ کے تئیں امریکہ کی دشمنی کی اہم وجہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عراقی فورسز حشد الشعبی نے شام میں داعش کو پسپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔