علاقے میں امریکی افواج کی موجودگی علاقائی تنازعات کاباعث بنی ہے
اعلیٰ روسی عہدیدار:
نیوزنور18جنوری/روس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے شام میں امریکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عرب ملک کے خلاف امریکہ کا ہر اقدام بین الاقوامی قوانین وضوابط کے برعکس ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں صحافیوں کےساتھ گفتگو میں ’’سرگئی ناریشکن‘‘نے شام میں امریکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس عرب ملک کے خلاف امریکہ کا ہر اقدام بین الاقوامی قوانین وضوابط کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر شام سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق اپنے وعدے کو پورا کرتے ہیں یا نہیں اس پر کچھ کہنا ابھی مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ تاہم اگر امریکی صدر اپنے وعدے کو پورا کرتے ہیں تو یہ دمشق اوراسکے اتحادیوں روس اورایران کی اسٹریٹجک فتح ہوگی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ علاقے میں امریکی افواج کی موجودگی علاقائی تنازعات کاباعث بنی ہے۔