امریکی وزیر خارجہ کا علاقائی دورہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے
شیخ نعیم قاسم:
نیوزنور18جنوری/لبنان کے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا علاقائی دورہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ نعیم قاسم‘‘نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کا علاقائی دورہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس دورے کا ایک اورمقصد امریکہ کے شکست خوردہ علاقائی اتحادیوں کو یہ اطمینان دینا ہے کہ واشنگٹن کی حمایت سے ان کی حکومتیں محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسرائیل کی سازشوں نے علاقائی امن واستحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قابض صیہونی رژیم کے خلاف مقاومت کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری رہےگا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مقاومتی محور نے شام کے خلاف امریکہ کے سامراجی ایجنڈے کو بے نقاب کرکے اسے ناکام کیا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۸