ایران جوہری معاہدے کو عدم تحفظ کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے
روسی صدر:
نیوزنور26مئی/روسی صدر نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے عدم تحفظ کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر’’ولادیمئیر پیوتن‘‘نے سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمنویل میکرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے عدم تحفظ کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علحیٰدگی کے اقدام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔
انہوں نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کی حمایت کے فیصلے کو سراہتےہوئے کہا کہ روس نے کبھی بھی یکطرفہ اقدامات اور پالیسیوں کی حمایت نہیں کی ہے اور نا ہی روس نے کبھی کسی ملک پر کسی طرح سے پابندیوں کی حمایت کی ہے۔
روسی صدر نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ یوکیا امانوکے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے متعدد بار یہ بات پہلے بھی کہی ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۶