نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

نیوزنور18جنوری/امریکہ اور دیگر ممالک کے ہزاروں جنگ مخالف کارکنوں نے ایک طومار پر دستخط کرکے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کا بائیکاٹ کریں

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کے اس دعوے کے بعد کہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس میں ستّر ممالک شریک ہوں گے امریکہ اور دیگر ملکوں میں جنگ مخالف تنظیموں کے ہزاروں کارکنوں نے ایک طومار پر دستخط کرکے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ تہران کے خلاف امریکی وزیرخارجہ پومپیو کی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

طومار میں جس پر تین ہزار سے زائد لوگوں نے دستخط کئے ہیں ایران کے ساتھ صلح کی عبارت درج ہے اور یورپی ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پولینڈ میں تیرہ اور چودہ فروری کو ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہ کریں ۔

دستخطی طومار میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد ایران کے ساتھ غیر ضروری جنگ کا راستہ ہموار کرنا ہے  جبکہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے ایٹمی معاہدے کی جانب امریکہ کو لوٹ آنا چاہئے۔

 جنگ مخالف کارکنوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرے۔

طومار پر دستخط کرنے والوں نے جن میں امریکہ کی معروف سیاسی و سماجی اور علمی شخصیات شامل ہیں یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ پولینڈ کے ایران مخالف اجلاس کا بائیکاٹ کریں اور علاقے کے ملکوں منجملہ ایران کی شرکت سے مشرق وسطٰی جیسے مسائل کے حل کے لئے اجلاس کی میزبانی کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی