عمان حکومت دفاع قبلہ اول کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے
اردنی ٹریڈ یونینز:
نیوزنور17جنوری/ اردن کی پیشہ ور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف اسرائیلی سازشوں کی روک تھام کے لیے حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عمان کی ٹریڈ یونینز کی جانب سےجاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردنی حکومت قبلہ اول کے دفاع اور صہیونی ریاست کی جارحیت کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور ریاست کی پوری مشینری نے قبلہ اول کو یرغمال بنانےاور اسے یہودیانے کے لیے دن رات سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اردنی حکومت القدس کے مقدس مقامات اور مسجد اقصیٰ کے سرپرست کی حیثیت سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
اردنی ٹریڈ یونینز نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ حکومت کو دیگر عرب ممالک اور عالم اسلام کو متحد کرکےقبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
- ۱۹/۰۱/۱۷