شامی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران اورروس کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرےگی
شامی مفتی اعظم:
نیوزنور17جنوری/شام کے ایک مفتی اعظم نے کہا ہے کہ شام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ہوئی اور اس جنگ میں شامی عوام روس اورایران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یونیٹڈ نیشن پارٹی کے سربراہ دیمتری سبلن کےساتھ ایک ملاقات میں ’’ڈاکٹر احمد بدرالدین حسون‘‘نےکہاکہ شام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ہوئی اور اس جنگ میں شامی عوام روس اورایران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔
انہوں نے کہاکہ روس اورایران کے مدد سے ہی دمشق حکومت اورفوج مختلف شہروں وقصبوں کو دہشتگردوں سے آزاد کراکر ان علاقوں میں امن بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی ،روسی اور ایرانی فوجیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائےگی۔
اس ملاقات میں دیمتری سبلن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کےد رمیان دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۱۷