نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران کیلئے یورپ کا SPV میکنزم نفاذ کے قریب

پنجشنبه, ۱۷ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۲۸ ب.ظ


ترجمان یورپی یونین:

 نیوزنور17جنوری/ ترجمان یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مالیاتی لین دین سے متعلق ایس پی وی میکنزم نفاذ کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی ترجمان ’’ مارگراتیس شیناس ‘‘نے کہا کہ یورپی یونین عالمی معاہدوں اور اجتماعی سلامتی قوانین کے تحت ایران جوہری معاہدے پر بدستور پابند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھی توقع ہے کہ ایران اس حوالے سے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق اپنے وعدوں پر من و عن عمل کرے گا۔

یورپی عہدیدار نے کہا کہ جوہری معاہدے کو جس مقاصد کے لئے حاصل کیا گیا تھا اس پر عمل ہوگا جس کی مدد سے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے نے اس معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی پر 13 مرتبہ رپورٹس شائع کیں جس میں بارہا اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل کررہا ہے۔

ترجمان نے یہ بات واضح کردی کہ ایران جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نےایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے مؤثر طریقہ کار اپنایا ہےاورہم نے یورپ میں سرمایہ کاری قوانین اور بینکاری سہولتوں کو جدید شکل دی اور اس کے علاوہ جوہری معاہدے کے تین یورپی فریق فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے بھی ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور مخصوص میکنزم ایس پی وی کے قیام کا فیصلہ کیا۔

یورپی ترجمان نےمزید کہا کہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

یورپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی