لبنان نے ایران مخالف اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی دعوت کو مسترد کردیا
لبنانی نیوز چینل:
نیوزنور17جنوری/ لبنان کی ایک نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت لبنان نے آئندہ ماہ پولینڈ میں امریکہ کی جانب سے منعقد ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی دعوت کو مسترد کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’المیادین نیوز چینل‘‘ نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں آئندہ ماہ امریکہ اینٹی ایران اجلاس کروارہا ہے تاہم لبنان نے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔
یاد رہے کہ امریکہ مشرق وسطٰی میں امن و سلامتی کے نام نہاد موضوع پر ایران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ 13 فروری کو پولینڈ میں کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ یورپ کی چیف خارجہ پالیسی فیڈریکا مغرینی بھی اپنی مصروفیات کی وجہ سے ایران مخالف امریکی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی۔
- ۱۹/۰۱/۱۷