نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ترک صدر کو قبضے اور جارحیت کی لت پڑ گئی ہے

پنجشنبه, ۱۷ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۲۱ ب.ظ


شامی وزارت خارجہ:

 نیوزنور17جنوری/ شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون کے قیام سے متعلق ترک صدر رجب طیب اردوغان کے بیان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اردوغان کے بیانات اور اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی کو قبضے اور جارحیت کا چسکہ پڑ گیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  شامی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوغان کے بیانات اور اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی کو قبضے اور جارحیت کا چسکہ پڑ گیا ہے۔

 شامی وزارت خارجہ نے ترکی کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 شام کی وزارت خارجہ کے کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی اقتدار اعلٰی کو نظر انداز کرتے ہوئے کیا جانے والا کوئی بھی اقدام شام پر جارحیت اور غاضبانہ قبضے کے مترادف تصور کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کی حکومت ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع اور ترکی کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی۔

 واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کے تحت شمالی شام میں محفوظ زون قائم کیا جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی