نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

بحرینی مظاہرین پر آل خلیفہ کا تشدد جاری

پنجشنبه, ۱۷ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۱۷ ب.ظ


رپورٹ:

نیوزنور17جنوری/ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے دارالحکومت منامہ کے قریب جنوبی شہر العکر میں عوام کے پرامن مظاہرے کو کچل دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلی کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے جن پر آل خلیفہ حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک بحرینی عوام اس عزم کا اظہار کررہے تھے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے وہ اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھیں گے مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلی کارڈ بھی تھے جن پر عبارتیں درج تھیں کہ لوگ آل خلیفہ حکومت کو سرنگوں کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلیں۔

رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے العکر شہر میں پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر طاقت کا استعمال کیا بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور چھرّے والی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ، نسل پرستانہ اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرینی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران بڑی تعداد میں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ بہت سے بحرینی شہریوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہےعلاوہ ازیں  آل خلیفہ حکومت نے ہزاروں بحرینی شہریوں کو جیلوں میں بھی بند کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی