صیہونی اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت اوراثرورسوخ سے خوفزد ہیں
روزنامہ رائے الیوم کےمدیرا علیٰ:
نیوزنور17جنوری/عرب دنیاکے ایک معروف تجزیہ کار وروزنامہ رائے الیوم کے مدیرا علیٰ نے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام میں ایرانی فوجی مشیروں کو نشانہ بنانے کی نیتن یاہو کی مسلسل دھمکیاں اس غاصب رژیم کی بوکھلاہٹ اور خوف کی علامت ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مضمون میں ’’عبدالباری اتوان ‘‘نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام میں ایرانی فوجی مشیروں کو نشانہ بنانے کی نیتن یاہو کی مسلسل دھمکیاں اس غاصب رژیم کی بوکھلاہٹ اور خوف کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ دعویٰ کہ صیہونی فورسز نے گذشتہ سات سالوں کے دوران شام میں سینکڑوں ایرانی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ہے صیہونیوں کی مکمل شکست کوتسلیم کرنے کے مترادف ہےکیونکہ صیہونی اورامریکی شام سے ایران کو نکالنے میں ناکام رہے اور ایران اس عرب ملک میں پوری طاقت کےساتھ موجود ہے۔
انہوں نے نیتن یاہو کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نہ صر ف شام میں ایران کی موجودگی اوراثرورسوخ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مقاومتی محاذ بھی طاقتور ہوکر اُبھرا ہے۔
انہوں نے عراق کے امن واستحکام کو بحال کرنے میں عوامی رضاکافورسز حشدا لشعبی کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ یہ فورسز اوراس کے حامی ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کو کبھی برادشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی عوام اورقیادت امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عراقی سرزمین کو ایران یا شام کے خلاف استعمال کریں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شام میں فوجی موجودگی قانونی ہے اور اسلامی جمہوریہ نےمغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کو کچلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۷