نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


پاکستانی تجزیہ کار:

ایران ایٹمی معاہدے سے دستبرداری  امریکہ کے عالمی سطح پر تنہا پڑنے کا موجب بنا ہے

نیوز نور 26مئی /پاکستان کے معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا پڑ جائےگا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’جواد حسین‘‘نےارنا کےساتھ انٹرویو میں  کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا پڑ جائےگا۔  

انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران اورچھ عالمی طاقتوں  منجملہ امریکہ ،برطانیہ  ،فرانس ،جرمنی ،روس اورچین کے مابین طے پایا ہےلہذا واشنگٹن اس معاہدے کو یکطرفہ طورپر منسوخ نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے علاوہ اس معاہدے کے دیگر فریقین  اس معاہدے کی برقراری پر اصرار کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں شاید کوئی ہی  ایسا ہو جوٹرمپ  کے  ایران جوہری معاہدے  سے متعلق مؤقف کی حمایت کرتا ہے لہذا یہ کہنا درست ہوگا کہ  ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکہ  عالمی سطح پر تنہا ہوکر رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  بین الاقوامی قوانین اقوام متحدہ کی قراردادوں  کی یکطرفہ طورپر  خلاف ورزی کرنا  امریکہ کی تاریخی رہی ہے جس کی واضح مثال 2003ء میں عراق پر لشکر کشی ہے جس کی اقوام متحدہ نے  اجازت نہیں دی تھی۔

بین الاقوامی امور کے ماہر نے کہاکہ  امریکہ کےساتھ یورپ کے تعلقات بہت ہی بہتر اورقوی ہیں اس لئے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے حوالے سے یورپی یونین امریکہ پر کس طرح دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہوتی ہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی