امریکہ اورترکی کردوں کیلئے حقیقی خطرہ ہیں
سینئر شامی رکن پارلیمنٹ:
نیوزنور17جنوری/شام کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے کردوں سے امریکہ پر اعتماد نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک امریکہ اور ترکی کردوں کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’نجد انظور‘‘نے کردوں سے امریکہ پر اعتماد نہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک امریکہ اور ترکی کردوں کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔
انہوں نے شامی کردوں سے دمشق حکومت کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ کرد شامی سماج کا اہم حصہ ہیں اورانہیں ملک کی ارضی سالمیت اورخودمختاری کے دفاع کیلئے کھڑا ہونا چاہئے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۱۷