نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی سیکورٹی کونسل کےسربراہ:

نیوزنور17جنوری/روسی سیکورٹی کونسل کےسربراہ نے کہا ہے کہ  جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحٰیدہ ہونے کے امریکی فیصلےکا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی اندرونی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا تھا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ نکولی پیٹروشیف‘‘نےکہاکہ  جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحیٰدہ ہونے کے امریکی فیصلےکا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی اندرونی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے نہ صرف ایک عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی بلکہ کھلے عام اپنے یورپی اتحادیوں پر دباؤ ڈال کر ان کےمفادات کو نظرانداز کیا۔

انہوں نے کہاکہ  امریکی پابندیوں کےباوجود اکثر ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تجارتی اوراقتصادی تعلقات برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی علحٰیدگی سے نہ صرف مشرق وسطیٰ کےعلاقے بلکہ پوری دنیا کی سیکورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے برعکس دیگر عالمی طاقتیں بالخصوص روس ،چین ،ہندوستان ،جاپان  نے جے سی پی او کو برقراررکھنے کے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ماسکو اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تمام میدانوں میں تعاون کو بڑھانے میں اپنی کوششیں جاری رکھےگی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی