ایرانی معیشت کےخلاف امریکی پابندیاں بے اثر ثابت ہوئی ہیں
بیلا روس کےمعروف سیاسی تجزیہ کار:
نیوزنور17جنوری/بیلا روس کےایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتےہوئےکہا ہے کہ ان پابندیوں کے باوجود ایران کی معاشی ترقی حوصلہ افزا ءہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’الیگزنڈر فلپاف‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتےہوئےکہا ہے کہ ان پابندیوں کے باوجود ایران کی معاشی ترقی حوصلہ افزا ءہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد سے ہی امریکہ کی قیادت میں مغرب ایران پر ظالمانہ اقتصادی پابندیاں عائد کرتا رہا ہے تاہم ان پابندیوں کا ایرانی عوام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت امریکہ کی نئی پابندیوں کو بھی ناکام ثابت کردےگی۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے والے ممالک ایران کے خلاف اپنےمطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کےباوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت تیزی سےبڑھ رہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج امریکہ کے اتحادی بھی ایران مخالف پابندیوں کا واشنگٹن کا ساتھ نہیں دےرہے اور امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران یروشیہ ایکنامک یونین کےساتھ اپنے تعاون کو فروغ دےرہا ہے جس وجہ سے ایرانی مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۷