امریکی افواج میں حشد الشعبی سے ٹکر لینے کی جراءت نہیں ہے
چهارشنبه, ۱۶ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۲۱ ب.ظ
حشد الشعبی کے اعلیٰ کمانڈر:
نیوزنور 16جنوری/عراق کی طاقتور رضاکارفورسز کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے شام سے ملحق سرحدی علاقوں میں امریکی فوج کو سیکورٹی دستوں پر جاسوسی کرنے سے روک دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’قاسم مسلح‘‘نےکہاکہ ان کی فورسز نے شام سے ملحق سرحدی علاقوں میں امریکی فوج کو سیکورٹی دستوں پر جاسوسی کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام سے ملحق سرحدی علاقوں سے متعلق امریکی فوج مسلسل معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی افواج کی طرف سے ان حساس علاقوں کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش عراقی قومی سلامتی کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ کو عراق میں اپنی فوجی بیسز کو فوری طورپر خالی کرنا ہوگا۔
- ۱۹/۰۱/۱۶