غاصب صیہونی رژیم ایرانوفوبیا پھیلا کر عرب حکومتوں کو بےقوف بنارہی ہے
العربی الجدید:
نیوزنور 16جنوری/ایک مشہور عرب روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم سالوں سے ایرانوفوبیا پھیلا کر علاقائی رجعتی حکومتوں کو بےقوف بنارہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق العربی الجدید نے لکھا کہ غاصب صیہونی رژیم سالوں سے ایرانوفوبیا پھیلا کر علاقائی رجعتی حکومتوں کو بےقوف بنارہی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کے بہانے بعض علاقائی رجعتی حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں ان کی احمقانہ سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ عرب رژیموں کا اسطرح کا مؤقف علاقے میں صرف اورصرف غاصب صیہونی رژیم کے مفاد میں ہے۔
القدس العربیہ نے لکھا کہ غاصب صیہونی رژیم علاقے میں رونما ہونے والے واقعات سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اور اس کی اہم اتحادی واشنگٹن حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی پیشرفت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اپنی دفاعی صلاحیتوں دفاعی نوعیت کے ہونے پر تاکید کی ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم جس کے پاس سینکڑوں ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں نے ہمسایہ ممالک خاص کر شام اورلبنان پر جارحیت کی ہے اس کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف علاقائی بلکہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کا دفاع کررہا ہے اورآج تک اپنی تاریخ میں ایران نے کبھی بھی کسی ملک پر جارحیت نہیں کی ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۶