سامراجیت انسانی حقوق کا دم بھڑتے ہوئے کمزور قوموں کو تباہ و برباد کر رہی ہے
آیت الله صدیقی :
نیوزنور16جنوری/ حوزہ علمیہ میں اخلاق کے مشہور و معروف استاد نے کہا کہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے انسان حقوق کے سلسلہ میں کچھ علم نہیں رکھتے ہیں اور ایسی باتیں صرف عمومی افکار کو فریب دینے اور کمزور قوموں کو تباہ و برباد کرنے کے لئے کرتے ہیں
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ میں درس اخلاق کے استاد’’ آیت الله کاظم صدیقی‘‘ نے تہران یونیورسیٹی کے مسجد میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں کہا کہ سالک الی اللہ کے راہ میں پائے جانے والی اخلاقی مشکلات و خطرات اور نقصانات یہ ہیں کہ حق و باطل کے دو راہ میں حق کو چھوڑ کر باطل کی طرف چلے جاتے ہیں کہ جس کے بہت سارے مصادیق زندگی میں پائے جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمر سعد نے امام حسین علیہ السلام کو چھوڑ دیا اور یزید کے ساتھ ہو گیا زبیر اس کے با وجود کے امام علی علیہ السلام کے ساتھ تھے امام کو چھوڑ دیا اور فتنہ پیدا کرنے والوں کے ساتھ ہو لیے اور اپنی دنیا و آخرت دونوں کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر دیا عمومی طور سے انسان دنیا اور آخرت میں سے دنیا کو انتخاب کرتا ہے ۔
حوزہ علمیہ میں درس اخلاق کے استاد نے کا کہ انسان اکثر اخروی مصلحت اور الہٰی احکامات پر عمل کو دنیا کے فورا تمام ہونے والے مفاد کے حد تک نہیں سمجھتا ہے لیکن ایسے لوگ بھی موجود ہیں کہ قرآن کریم پر بھروسہ کرنے اور اس حد تک علم و مہارت رکھتے ہیں کہ احکام روز کے استنباط کی صلاحیت رکھتے ہیں پھر بھی باطل پر حق کو قربان کر دیتے ہیں ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایثار یعنی مقدم رکھنا اور برتر دیکھنا ہے کبھی خانوادہ کا باپ خانوادہ کی ماں یا بچوں کی طرف سے جو حق بات کہی جائے اس کو قبول کر لینا چاہیئے جو حقایق کی طرف سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں وہ باطل کو مقدم کرتے ہیں ۔
موصوف شیعہ عالم دین نے کہا کہ پیغمبر اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلمان فارسی سے آٹھ سفارش کی تھی اس میں سے ایک یہ تھا کہ ہمیشہ حق کہنا چاہے وہ تمہارے نقصان میں ہی کیوں نہ ہو حق مطلق خداوند عالم ہے اور ہر حق کا رابطہ اس حق سے ہے اور آج کل انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے لوگوں کو بشریت کی پہچان ہی نہیں ہے ۔
آیت الله صدیقی نےمزید کہا کہ یہ لوگ اصلا حق کو قبول نہیں کرتے ہیں اور ان کی تمام باتیں دھوکہ دینے کے لئے ہے اورایسی باتیں صرف عمومی افکار کو فریب دینے اور کمزور قوموں کو تباہ کرنے کے لئے کرتے ہیں وہ لوگ نہ تو انسان اور نہ ہی انسانی حقوق کی شناخت رکھتے ہیں کہ اس پر عمل کر پائے نگے ۔
- ۱۹/۰۱/۱۶