علاقائی تنازعات کے حل کیلئے ایران کا کردار اہم ہے
فینیش سفیر :
نیوزنور16جنوری/ ایران میں تعینات فن لینڈ کے سفیر نے علاقائی تنازعات کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اعلٰی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تعینات فن لینڈ کے سفیر ’’کیجو نوروینتو‘‘ نے ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ کاظم جلالی کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فن لینڈ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی عالمی چیلنجز کے حل کے لئے سرگرم عمل ہے لہذا وہ اس حوالے سے علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔
کاظم جلالی نےملاقات میں ایرانی خارجی پالیسی کے اہم موضوع جوہری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے تمام عالمی وعدے بالخصوص جوہری معاہدے پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے برعکس امریکہ اس عالمی معاہدے سے یک طرفہ علحٰیدہ ہوگیا اور یورپ کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اُٹھانےچاہیئے۔
انہوں نے علاقائی ممالک میں موجودہ مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اس مسائل کے حل کے لئے سب سے بہترین راستہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن اور شام کے بحرانوں کے حل کے لئے باہمی مذاکرات پر زور دیا۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یمن کے بحران کے حل کے لئے سعودی عرب کے فوجی اقدامات کو روکنا اور یمنی گروہوں کے درمیان باہمی مذاکرات کی ضرورت ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۶