نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


چینی اکیڈمی آف سائنس کی ڈائریکٹر:

نیوز نور 26مئی /چینی اکیڈمی آف سائنس کی ڈائریکٹر نے  کہا ہے کہ  جامع مشترکہ ایکشن پلان سے نکلنے کا ٹرمپ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اورعالمی برادری کی خواہشات کے منافی ہے  اور اس غیر مناسب اقدام سے عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوئی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ڈیلون ‘‘نےکہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے نکلنے کا ٹرمپ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اورعالمی برادری کی خواہشات کے منافی ہے  اور اس غیر مناسب اقدام سے عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مشرق وسطیٰ علاقے میں عالمی طاقتوں کی مداخلت سے ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے  مشرق وسطیٰ کا یہ علاقہ اہم ترین حصہ ہے جس کی سیکورٹی اوراستحکام یورپ، ایشیا اوردنیا کے اہم علاقوں سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے  کے تمام ممالک تیل و گیس کی دولت سے مالامال ہیں ان قدرتی ذخائر کو اپنے کنٹرول میں لینے کیلئے عالمی طاقتیں ہمیشہ  عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مغرب کی قیادت میں امریکہ ہمیشہ علاقائی صورتحال  کا استحصال کرکے یہاں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

موصوفہ نے کہاکہ امریکہ ابھی بھی دنیا پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے  اس لئے وہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا پر  اپنا دبدبہ قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے اوریہ مؤقف دنیا بھر میں تنازعات کا باعث بن رہا ہے۔

ایران اورچین کے دوستانہ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ  ایران کے جوہری مسئلے پر چین کا مؤقف واضح ہےٹرمپ کے جے سی پی او سے نکلنے کے بعد بیجنگ حکومت اس معاہدے  کی پاسداری جاری رکھےگی۔

انہوں نے کہاکہ  چین نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے ایرانی کمپنیوں  پر نئے امریکی پابندیوں سے  چین اورایران کے تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوئے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی