نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی صدر:

 نیوزنور16جنوری/عرب جمہوریہ شام کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں جس میں غیرملکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر ’’بشار الاسد‘‘ نے دمشق میں ایرانی مجلس پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین حشمت اللہ فلاحت پیشہ اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں جس میں غیرملکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران شام تعلقات بڑھانے کی پالیسی سے دونوں ممالک کی خودمختاری کو یقینی بنایا گیا ہے اور جو ممالک ہمارے اس مؤقف کا ساتھ دیتے ہیں ہم ان کے ساتھ غیرمعمولی تعلقات رکھتے ہیں۔

ملاقات میں ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی اور شامی عوام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیرانسانی پالیسی بشمول دہشتگردی اور ظالمانہ پابندیوں کے خلاف مقاومت کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فریقین نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی مزید مضبوطی پر بھی زور دیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی