نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا اسے تباہ کن شکست ہوئی

چهارشنبه, ۱۶ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۳۷ ب.ظ


بر طانوی اپوزیشن رہنما ء:

نیوزنور16جنوری/ایک بر طانوی اپوزیشن رہنما ء نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کو 230 ووٹوں سے مسترد کردیئے جانے کے بعد اب ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کر دی گئی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بر طانوی اپوزیشن رہنما ء’’جیرمی کور بن ‘‘ نے کہا کہ  بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا اسے تباہ کن شکست ہوئی۔

ادھربرطانوی وزیراعظم تھریسامے نےبریگزٹ بل پرپارلیمنٹ میں شکست قبول کرلی تاہم انہوں نے کہا کہ جسےجانچنا ہے جانچ لےحکومت کوپارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں نتائج سے اس بات کا اندازہ نہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کیا ڈیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کی یورپ سے علحٰیدگی کے تاریخ ساز معاملے کو ایوان میں پیش کیا گیا جس پر ارکان کی حق یا مخالفت میں رائے شماری کی گئی ایوان میں موجود 432 ارکان میں سے 202 ارکان نے ڈیل کی حمایت میں جب کہ 230 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دے کر اسے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی