عرب ممالک ایران اورشام کےا سٹریٹجک تعلقات کو کبھی متاثر نہیں کرسکتے
سابق لبنانی وزیر خارجہ:
عرب ممالک ایران اورشام کےا سٹریٹجک تعلقات کو کبھی متاثر نہیں کرسکتے
نیوزنور15جنوری/لبنان کےسابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عرب ریاستیں اسلامی جمہوریہ ایران اورشام کے درمیان قائم اسٹریٹجک تعلقات کو سبوتاژ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ’’عدنان منصور‘‘نےکہاکہ عرب ریاستیں اسلامی جمہوریہ ایران اورشام کے درمیان قائم اسٹریٹجک تعلقات کو سبوتاژ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عرب ریاستوں کے پاس شام کے تئیں دشمنانہ مؤقف رکھنےکاکوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ عرب جمہوریہ شام تیونس میں ہونےوالے آئندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرپائےگا کیونکہ امریکہ اوراسرائیل شام کو عرب ممالک سے دوررکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام کےساتھ تعلقات کی برقراری لبنان کے مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بیروت میں ہونے والے عرب لیگ کے اقتصادی اجلاس میں لبنان مذکورہ لیگ کے کسی بھی ایران یا شام مخالف بیان کی حمایت نہیں کرےگا۔
- ۱۹/۰۱/۱۵