شام میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں اورصیہونی رژیم کےد رمیان گہراگٹھ بندن ہے
جمہوریہ چک کے سینئر قانون ساز:
نیوزنور15جنوری/جمہوریہ چک کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ دمشق حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں بیرونی افواج کی موجودگی پوری طرح غیر قانونی ہے اوراسے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک بیان میں ’’سٹین سلاو گراسپک‘‘نےکہاکہ دمشق حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں بیرونی افواج کی موجودگی پوری طرح غیر قانونی ہے اوراسے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کا مقصد انسداد دہشتگردی مہم میں شامی فوج کی مسلسل فتوحات کو سست کرنا ہے۔
انہوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ شام کو بہت جلد دہشتگردی پر حتمی فتح حاصل ہوگی اس لئے صیہونی حکام اسے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ داعش کے خلاف جنگ کےبہانے نام نہادامریکی جنگی اتحاد کے شام پر حملے قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام پر اسرائیل کےمسلسل حملے اور لبنان کے ہوائی حدود کی اس کی مسلسل خلاف ورزیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی رژیم بین الاقوامی قوانین کا کوئی احترام نہیں کرتی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی، ترک اور امریکی رژیمیں خطے پر اپنی بالادستی قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں کو ہتھیار بنارہے ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۱۵