شام امریکی واسرائیلی دہشتگردوں کو نابود کرنے میں کامیاب ہوا ہے
سینئر لبنانی قانون ساز:
نیوزنور15جنوری/لبنان کے ایک سینئر سیاستدان اور قومی میڈیا کونسل کے سربراہ کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے مسلط کردہ دہشتگردی کو شامی قیادت،فوج اور عوام نابود کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’عبدل محفوظ‘‘نےکہاکہ مغرب کی طرف سے مسلط کردہ دہشتگردی کو شامی قیادت،فوج اور عوام نابود کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ امریکہ اوردیگر سامراجی طاقتوں کی علاقائی عوام کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے اور عرب جمہوریہ شام کو اسی منصوبے کے تحت تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ لبنان اورشام کےد رمیان تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں ممالک کی عوام کو امریکی اورصیہونی منصوبوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی مقاومتی فورسز امریکہ اوراسرائیل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔
- ۱۹/۰۱/۱۵