نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ترکی امریکہ کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں

سه شنبه, ۱۵ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۴۶ ب.ظ


ترک وزیر خارجہ:

 نیوزنور15جنوری/ترک وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ ترکی امریکہ کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والا نہیں کیونکہ امریکا نے پہلے بھی ترکی پراقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں، جو ناکام ہوگئی تھیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ’’ میولوت چاوش اوغلو‘‘ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پرشدید ردعمل ظاہر کرتے  ہوئے کہا  کہ دفاعی نوعیت کے معاملات سے متعلق سوشل میڈیا یا ٹویٹر پربات نہیں کی جاتی۔

انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدراس طرح کے بیانات پہلے بھی کئی بار دے چکے ہیں اوروہ اس سے ڈرنے والے نہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ نے پہلے بھی ترکی پراقتصادی پابندیاں عائدکی تھیں جو ناکام ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 14 جنوری کو ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ شام سے امریکی فوج کا انخلاء شروع ہوگیا ہے اور اگر ترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکہ ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کردے گا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا  تھا کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو فضا سے نشانہ بنایا جائے اورانہوں نے 20 میل تک ایک سیف زون بنانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ نے 2015 میں فوج بھیجی تھی اس وقت کے صدر برارک اوباما کا کہنا تھا کہ وائے پی جی کے جنگجوؤں کوتربیت دینے کے لیے کچھ فوجی بھیجے گئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی