نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اقوام متحدہ کی ترقی میں ایران کا کردار مثالی ہے

سه شنبه, ۱۵ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۳۹ ب.ظ


اقوام متحدہ کے ریجنل انفارمیشن سینٹر کی سربراہ:

 نیوزنور15جنوری/ایرانی دارلحکومت تہران میں تعینات اقوام متحدہ کے ریجنل انفارمیشن سینٹر کی سربراہ نے اس تنظیم کی ترقی میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اقوام متحدہ میں ایران کے کردار پر فخر ہے

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دارلحکومت تہران میں تعینات اقوام متحدہ کے ریجنل انفارمیشن سینٹر کی سربراہ ’’ماریا دوتنسکو‘‘ نے ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون پر تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ میں ایران کے کردار پر فخر ہے ۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی عوام کی انسان دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ایران کے عالمی شہرت یافتہ شاعر شیخ سعدی شیرازی کی جو شاعری لکھی ہوئی ہے وہ ایرانی عوام کی انسانی دوستی کا مظاہرہ ہے۔

ماریا دونتسکو نے ایرانی عوام کی صلح دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانینے اقوام متحدہ کی 17 ویں جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں دہشتگردی اور بغیر تشدد کی دنیا میں رہنے پر زور دیا جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ ایرانی عوام بہت ہی امن پسند لوگ ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سالوں میں ایرانی صدور کے دورہ اقوام متحدہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدور نے اقوام متحدہ میں تہذیبوں کے درمیان بات چیت (Dialogue Among Civilizations)کی تجویز پیش کی تھی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی