نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

سید حسن نصرالله:

نیوزنور26مئی/حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اسلامی مقاومت اور اس کےحامیوں کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں نیز بیت المقدس میں امریکہ کےسفارتخانہ کے منتقل ہونےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال یوم قدس وسیع پیمانے پر منایا جائے گا اور مسلمان اس سال امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے بھر پور نفرت کامظاہرہ کریں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے مقاومت کی عید کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لہذا اس سال یوم قدس بڑے اور وسیع پیمانے پر منایا جائے گا اور مسلمان یوم قدس کے موقع پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے ان سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی اور حامی سعودی عرب ہے جو اسلام کی پیشانی پر بدنما داغ بنا ہوا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میں لبنانی سرزمین کی اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک کر نے کی سالگرہ کے موقع پر تمام لبنانی ، شامی اور ایرانی شہداء اور اسراء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اسلام کی سربلندی اور اسرائیل کی تاریخی شکست کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ1982 سے 2000 تک ہمارے پاس انسانی اور دفاعی وسائل بہت کم مقدار میں تھے  ہماری کامیابی انسانی، الہٰی اور اخلاقی بنیادوں پر استوار ہے اور اسلامی مقاومت کی کامیابی اور فتح میں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت ہمیشہ شامل رہی ہے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ دشمن اس وقت خود اعتمادی کھوچکا ہے اور اسلامی مقاو مت روزبروز مضبوط اور مستحکم ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ جنوبی لبنان میں دشمن نے مشاہدہ کیا کہ لبنانی قوم قوی اور مضبوط ہے لہذا دشمن بغیر کسی قید و شرط کے لبنانی سرزمین ترک کرنے پر مجبور ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو اپنا نوکر اور غلام سمجھتا ہے جبکہ اسلامی مقاومت امریکہ ،اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے دمشق کو وہابی دہشتگردوں کے ناپاک وجود سےمکمل طور پر پاک کرنے پر شامی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے شام میں وہابی دہشتگردی کو فروغ دیا اور آج بھی امریکہ شام میں وہابی دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے مزیدکہا کہ امریکہ اسلامی ممالک میں دہشتگردی کو فروغ دیکر انہیں کمزور کرنے اوراسرائیل کو مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی