نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ونیزویلا کی وزارت خارجہ :

نیوزنور15جنوری/ونیزویلا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ وینیزویلا میں اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے لئے صدر میدورو کی حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش کر رہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کراکاس میں ونیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں ملک میں بغاوت کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کے ایجنٹ جمہوریت پر شب خون  مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 بیان کے مطابق ایسے وقت میں صدر نکولس میدورو اندرون ملک مذاکرات کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن وینیزویلا میں بغاوت کی سازش کو آگے بڑھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

 وینیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کراکاس کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو ظالمانہ اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

 واضح ر ہے کہ صدر نیکولس میدورو نے چند روز قبل ہی اپنے دوسرے دور کا حلف اُٹھایا ہےاوراس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے وینیزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی کھل کر مذمت تھی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی