امریکہ نے عالمی معیشت کو درہم برہم کردیا ہے
گلوبل ٹائمز:
نیوزنور15جنوری/چین کے ایک سرکاری روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ سالوں سے اُبھرتی معیشتوں کے خلاف اقتصادی جنگ میں مصروف ہے اورامریکہ نے ہی عالمی معیشت کو درہم برہم کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق گلوبل ٹائمز نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ سالوں سے اُبھرتی معیشتوں کے خلاف اقتصادی جنگ میں مصروف ہے اورامریکہ نے ہی عالمی معیشت کو درہم برہم کردیا ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ دس سال قبل امریکہ نے جب عالمی اقتصادی بحران پیدا کیا اس کے اثرات ابھی بھی عالمی معیشت پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے مفادات کا دفاع کرتے ہوئے اپنے اتحادیوں کے مفادات کو بالائے طاق رکھے ہوئے ہے اور اسطرح کی پالیسی براہ راست عالمی اقتصادی وسیاسی بحران کا موجب بن رہی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ امریکہ میں سیاسی بحران بھی امریکہ کی جمہوری ساکھ کو داغدار کررہی ہے ۔
روزنامہ نے لکھا کہ امریکہ نہ صرف عالمی معیشت کو دوبارہ درہم برہم کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی ساکھ کو بھی اس نے داغدار کیا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۵