امریکہ اب دنیا کا سوپرپاؤر نہیں رہا
جمہوریہ چک کے معروف سیاستدان:
نیوزنور15جنوری/جمہوریہ چک کے ایک سینئر سیاستدان نے کہا ہے کہ امریکہ شام سے پوری طرح نکل جائے تو اس عرب ملک کا سات سالہ بحران خودبخود حل ہوجائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’میروسلاف کاسٹلکا‘‘نےکہاکہ امریکہ شام سے پوری طرح نکل جائے تو اس عرب ملک کا سات سالہ بحران خودبخود حل ہوجائےگا۔
انہوں نے کہاکہ شام سے امریکی افواج کے مکمل انخلا ءکے بعد ہی اس عرب ملک میں امن واستحکام دوبارہ بحال ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج دنیا پوری طرح بدل گئی ہے اور امریکہ دنیا کی واحد سوپرپاؤر طاقت اب نہیں رہی ۔
انہوں نے کہاکہ مغرب نے امریکہ کی قیادت میں شام،عراق اورلیبیا میں تباہ کن غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بنی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں روس کی اسٹریٹجی کامیاب رہی ہے اورعالمی سطح پر روس کی کوششوں کی سراہنا کی جارہی ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۵