سامراج کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو مقاومتی محاذ نے ناکام بنایا ہے
شیخ نبیل کاوک:
نیوزنور14جنوری/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ مقاومتی محاذ نے نہ صرف علاقے میں امریکہ اوراسرائیل کے طاقت کے تلسم کو توڑا ہے بلکہ گریٹر اسرائیل کے سامراجی منصوبے کو بھی ناکام کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نبیل کاوک‘‘نےکہاکہ مقاومتی محاذ نے نہ صرف علاقے میں امریکہ اوراسرائیل کے طاقت کے تلسم کو توڑا ہے بلکہ گریٹر اسرائیل کے سامراجی منصوبے کو بھی ناکام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی وامریکی رژیم پر مقاومتی محاذ کی اسٹریٹجک فتح شامی فوج اورمقاومتی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے اور امریکی خود اس شکست کو آج کھلے عام تسلیم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام سے امریکی افواج کا انخلاء ٹرمپ اورصیہونی رژیم کی شکست کی ایک چھوٹی مثال ہے۔