نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اعلیٰ عراقی رہنما ء:

 نیوزنور14جنوری/ایک اعلٰی عراقی سیاسی رہنما اور قومی حکمت تحریک کے سربراہ نے امریکہ کے ایک طرفہ اقدامات کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران مخالف امریکی پابندیاں ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے عراق کے ارادے کو مزید مضبوط کریں گے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلٰی عراقی سیاسی رہنما اور قومی حکمت تحریک کے سربراہ ’’سیدعمار حکیم‘‘ نے  عراقی دارالحکومت بغداد کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے ہمراہ اعلٰی سطحی وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ امریکی پابندیاں ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے عراق کے ارادے کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ عراق کے ساتھ کھڑا ہے اسی لیے ہم امریکہ کی ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کے مخالف ہیں۔

عمار حکیم نے ایران اور عراق کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی  شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ عراق میں داعش کے خاتمے کے لیے ایران کا کردار ناقابل انکار ہے۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کی سالمیت اور امن کے تحفظ کے لیے عمار حکیم جیسے عراقی سیاسی رہنماوں کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ محمد جواد ظریف اس وقت ایک اعلٰی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کی قیادت میں عراق کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ بغداد میں اعلٰی عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ اربیل، سلیمانیہ، کربلا اور نجف اشرف بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف حکام کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ تجارتی نشست میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے اور موجودہ صورتحال میں پڑوسی ممالک کے درمیان ایران عراق کو مصنوعات کی برآمدات کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی