نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

2020 میں امریکہ کی جگہ چین معاشی سپرپاور ہوگا

دوشنبه, ۱۴ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۳:۰۸ ب.ظ


اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک:

نیوزنور14جنوری/اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اپنی ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ امریکہ کہ جسے  اس وقت دنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر ایک سال میں یہ بھی اس سے چھین جائے گا اور اسکے بعد  پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک‘‘ نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظررکھتے ہوئے اپنی ایک نئی تحقیقی میں کہاکہ چین 2020 میں امریکہ سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا۔

تحقیقی میں کہا گیا ہے کہ اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکہ بدستور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

تحقیق میں کہاگیا کہ 2020 میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030 تک بھارت امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6 فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8 فیصد ہوجائے گی۔

مجموعی طور پر آنے والی دہائی میں ایشیائی ممالک اقتصادی طور پر طاقتور ہوکر اُبھریں گے ۔

تحقیق میں کہاگیا کہ طویل المعیاد شرح نمو کی پیشگوئی کے حوالے سے ایک عنصر اہمیت رکھتا ہے کہ جو ممالک عالمی جی ڈی پی میں حصہ ڈالتے ہیں وہ بتدریج اپنا حصہ عالمی آبادی کے تناسب سے بدل دیں گے اور اس طرح بڑی معیشت کی صورت2030 تک ایشیائی جی ڈی پی عالمی جی ڈی پی کے لگ بھگ 35 فیصد حصے تک پہنچ جائے گا جو کہ گزشتہ سال 28 فیصد تھا اور 2010 میں 20 فیصد۔

مجموعی طور پر ایشیائی جی ڈی پی امریکہ اور یورو زون کے برابر ہوجائے گاجس کے نتیجے میں 2030 تک 10 بڑی معیشتوں میں سے 6 کا تعلق ایشیا سے ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی